کے بارے میں

نیوز پیپر انڈیکس ڈاٹ کام۔ بہترین اخبارات کا مجموعہ

نیوز پیپرانڈیکس ڈاٹ کام تمام ممالک کے معیاری اخبارات کی ایک فہرست ہے۔


میں نے دنیا کے ہرملک کے مقامی‘ آزاد اور خودمختار اخبارات اور اشاعتوں کے لنک جمع کئے ہیں۔ آپ کو اس فہرست میں میڈیا کی ایسی ویب سائٹس نہیں ملیں گی جو دوسری ویب سائٹس سے معلومات‘ رپورٹیں اور خبریں لیتی ہوں۔ اس فہرست میں ایسے اخبارات کو شامل نہیں کیا گیا جو گپ شپ‘ افواہوں اور مقامی یا کھیلوں کی خبریں فراہم کرتے ہیں۔ میں نے صرف ان ویب سائٹس کو شامل کیا ہے جن تک عوام کی آزادانہ رسائی ہو اور ان کا آزاد صحافیوں پر مشتمل مقامی ادارتی عملہ ہو اور جو اخبارات عموماً کاغذ پر بھی شائع ہوتے ہوں۔

ایک اور اہم بات یہ ہے میں صرف ایسی نشریاتی ویب سائٹس اور آن لائن میڈیا کو شامل کرتا ہوں جو روزانہ تازہ خبریں فراہم کرتے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد محض لنکس جمع کرنا نہیں ہے بلکہ ذرائع ابلاغ کی تلاش‘ انتخاب اور ان کے معیار کی جانچ پڑتال کے بعد بہترین صحافتی ذرائع آپ کی تلاش کے لئے پیش کئے جاتے ہیں۔

اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ میں آپ کے آن لائن میڈیا کا لنک شائع کر دی تو مجھے اس کے بارے میں آگاہ کیجیے لیکن یاد رکھیے کہ میں مندرجہ ذیل لنکس شامل نہیں کرتا۔ مخصوص خبروں مثلاً سپورٹس‘ گپ شپ وغیرہ۔

ایسی ویب سائٹس جو انٹرنیٹ کے دوسرے وسائل سے خبریں لے کر شائع کرتے ہیں بلاک‘ شوقیہ میڈیا‘ نجی خبریں اور غیرادارتی اشاعتیں میں مندرجہ ذیل تجاویز قبول کرتا ہوں.

ایسے اخبارات کی ویب سائٹس جو روزانہ ہر قسم کی تازہ خبریں فراہم کرتی ہوں اور عوام کے لئے مفت ہوں۔

ایسے اخبارات‘ وسائل اور اشاعتیں جو اپنے ملک کے لئے اہمیت کی حامل ہوں۔



   نیوز پیپر انڈکس کی طرف واپس